خبرنامہ سندھ

ڈاکٹرعاصم کیس؛ پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکرادی

کراچی:(آئی این پی)ڈاکٹر عاصم کیس میں نامزد ملزم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قادر پٹیل نے حفاظتی ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرادی ہے۔ قادر پٹیل کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیماری کی وجہ سے رینجرز حکام کے سامنے پیش نہیں ہو سکا، وطن واپس پہنچ کر عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن پاکستان پہنچے ہی گرفتاری کا خدشہ ہے اس لئے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے تاکہ مقدمات کا سامنا کر سکوں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور رؤف صدیقی کے ہمراہ قادر پٹیل بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں تاہم گزشتہ کئی ماہ سے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت قادر پٹیل کو مفرور قرار دے چکی ہے۔