کراچی (آئی این پی )ڈاکٹر عاصم کیس میں نامزد ملزم قادر پٹیل نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قادر پٹیل کے وکیل نے انسداد دہشتگردی عدالت سے کیس کے دستاویزات بھی حاصل کرلیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ضیاء الدین ہسپتال میں دہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کروانے کے الزامات میں گھرے پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے وطن لوٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے وکیل کے توسط سے پیغام بھجوایا ہے کے وطن واپس آکر تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔ پیپلزپارٹی کے سابق صدر کراچی ڈویڑن قادر پٹیل کے وکیل نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے کیس سے متعلق دستاویزات حاصل کرلیے ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا قادر پٹیل وطن واپسی پر ان مقدمات میں ضمانت حاصل کریں گے۔