خبرنامہ سندھ

ڈاکٹرعاصم کیس کے شریک ملزموں کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع

کراچی:(اے پی پی) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کیس کے شریک ملزموں کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کر دی ۔ سندھ ہائی کورٹ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں شریک ملزموں یوسف انصاری ، مرزا بشارت ، زاہد مختار اور دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی ، ملزموں پر 17 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں جبکہ ان کے خلاف کراچی کی نیب کورٹ میں ریفرنس بھی زیر سماعت ہے ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ملزموں کی 10 تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے ۔ نیب کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس میں نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم کی تاحال گرفتاری ظاہر نہیں کی ۔ دوسری جانب ڈاکٹر عاصم حسین نے کیس میں درخواست ضمانت بھی دائر کر رکھی ہے ۔