خبرنامہ سندھ

ڈاکٹرعاصم کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست

کراچی:(اے پی پی)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم نے دہشت گردوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست کردی ہے۔ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے اے ٹی سی میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پولیس نے میرے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کئے اور مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ڈاکٹرعاصم کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب میں بھی میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کے لئے ایس ایس پی کو 18 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین پر اپنے اسپتال میں دہشت گردوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا الزام ہے۔