خبرنامہ سندھ

ڈاکٹرعاصم کی طبعیت ناسازمکمل آرام کا مشورہ

کراچی: (آئی این پی) ڈاکٹر عاصم حسین کی جناح میں سپتال طبعیت ناساز ہو گئی ، ڈاکٹرز نے طبی امداد کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ۔ کرپشن کیس میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، ڈاکٹر عاصم حسین نے آج کمر میں تکلیف اور سینے میں دباو کی شکایت کی جس پر ڈاکٹر رخسانہ نے مکمل طبی معائنہ کے بعدانہیں طبی امداد فراہم کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے متلی اور پیٹ میں تکلیف کی بھی شکایت کی تھی ، ڈاکٹرز نے عاصم حسین نے مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا ہے۔