خبرنامہ سندھ

ڈاکٹرعاصم کےاثاثےمنجمد کرنےکا فیصلہ:نیب

کراچی:(آئی این پی) قومی احتساب بیورو نے سابق صدرآصف علی زرداری کے قریبی دوست اور پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے اثاثے منجمدکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب نے جائیداد منجمد کرنے کا فیصلہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے اپنی تمام جائیداد بیٹے کے نام منتقل کرنے کی کوشش پرکیاہے، نیب نے ڈاکٹرعاصم کی کروڑوں کی جائیداد کی مکمل تفصیلات ڈپٹی کمشنر جنوبی کو بھیج دی ہیں اور اثاثے منجمد کرنے کیلیے سندھ حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔