خبرنامہ سندھ

ڈاکٹرعامرلیاقت نےایم کیوایم چھوڑنےکا اعلان کردیا

کراچی: (آئی این پی) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میرے لئے پاکستان بہت کچھ ہے۔ ایم کیو ایم میں جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے، وہ میرے مزاج کے مطابق نہیں ہے۔ میں بار بار پاکستان مردہ باد کے نعرے نہیں سن سکتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ نہ صرف ایم کیو ایم کو چھوڑ رہے ہیں بلکہ سیاست سے ہی کنارہ کش ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ وہ پاکستان کی سیاست سے خود کو علیحدہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میرا ایم کیو ایم کے قائد کو بھی مشورہ ہے کہ وہ اگر اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکتے تو انھیں بھی سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سیاست اور ایم کیو ایم چھوڑنے کا فیصلہ جذباتی نہیں، بلکہ ہوش وحواس میں لیا ہے۔ جو کچھ بھی ہوا، اس پر میں پاکستانی قوم سے معافی مانگتا ہوں۔