خبرنامہ سندھ

ڈاکٹر جنید کی آصف زرداری سے ملاقات

ڈاکٹر جنید کی آصف زرداری سے ملاقات
کراچی: (ملت آن لائن) ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جنید نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ڈاکٹر جنید نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر جنید ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔
یاد رہے کہ آصف زرداری سے متحدہ کے ناراض رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ دو روز قبل خوش بخت شجاعت اور علی راشد جبکہ کل سلمان مجاہد بلوچ اور ڈاکٹر فوزیہ نے آصف زرداری سے ملاقاتیں کی تھیں۔ تاہم، انہوں نے پی پی میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا تھا۔