کراچی:(آئی این پی )ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق ایک اور پیشرفت ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق جنرل منیجر ذوالفقارعلی جعفری کو کراچی سے حراست میں لے لیا۔ذوالفقار علی جعفری کو کراچی کے علاقے ناظم ایباد بلاک ایس سے حراست میں لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،ذوا لفقا ر علی جعفری ڈاکٹر عاصم کے دور وزارت میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے سینیئر جنرل مینیجر تعینات تھے، ذرائع کے مطابق سابق جنرل منیجر پی ایس او کو ڈاکٹرعاصم کے کیس میں زیر حراست لیاگیا۔