خبرنامہ سندھ

ڈاکٹر عاصم نے یواے ای میں اپنے تمام اثاثے بیٹے کے نام کردیے

کراچی:(آئی این پی ) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے متحدہ عرب امارات میں اپنے تمام اثاثہ جات کینیڈین شہریت کے حامل اپنے بیٹے عماد حسین کے نام منتقل کردیے ہیں۔ ڈاکڑ عاصم کی جانب سے احتساب عدالت یو اے ای قونصل خانے میں ذاتی دستاویزات پر دستخط کرنے سے متعلق درخواست دی گئی تھی۔ احتساب عدالت نے درخواست منظور کی جس کے ڈاکٹر عاصم حسین نے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے تمام اثاثے اپنے بیٹے کے نام منتقل کر دیے۔ پاور آف اٹارنی کے مطابق یو اے ای میں موجود ان کی تمام پراپرٹی کی خرید و فروخت کے ذمے دار اب ان کے بیٹے عماد حسین ہوں گے۔