خبرنامہ سندھ

ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست دائر

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ڈاکٹر عاصم بیمار ہیں،کمر میں تکلیف ہے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے لہٰذا ای سی ایل سے ان کا نام نکال کر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں نیب،وزارت داخلہ سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ۔