خبرنامہ سندھ

ڈاکٹر عاصم کراچی ڈویژن کے صدر منتخب

کراچی: (ملت+اے پی پی) قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی پی کے نومنتخب عہدیداروں کے متعلق بتایا۔ تفصیلات کے مطابق، ہمایوں خان کو پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا صدر، فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکٹری اور روبینہ خالد کو سیکرٹری اطلاعات بنا دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد بلوچستان کے لئے حاجی علی محمد جتک کو صدر، اقبال شاہ کو جنرل سیکرٹری، اعجاز بلوچ کو ڈپٹی سیکرٹری جبکہ سردار سربلند خان کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی ڈویژن کا صدر، سینیٹر سعید غنی کو جنرل سیکرٹری اور شہلا رضا کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔