خبرنامہ سندھ

ڈاکٹر عاصم کیخلاف پلاٹ کو کمرشل کرنے کے مقدمے کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی

کراچی (ملت + آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ نے پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف رفاعی پلاٹ کو کمرشل کرنے کے مقدمے کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی ،فاضل عدالت نے ملزم کے ساتھ شریک جرم کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ملزم اطہر حسین کی درخواست کی سماعت بھی ملتوی کردی،منگل کو درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر ملزم اطہر حسین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہرفاعی پلاٹ کی ا لاٹمنٹ میرے موکل نے نہیں کی،احتساب بیورو کی جانب سے جھوٹا ریفرنس دائر کیا گیا ہے،ملزم کے وکیل نے عدالت سے وقت طلب کرتے ہوئے کہا کہ دستاویزات جمع کرانے کے لئے مہلت دی ہے،اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم اطہر حسین نے ناتھ ناظم آباد میں رفاعی پلاٹوں کی لیز غیر قانوی طور پر ڈاکٹر عاصم حسین کو کی ،جس کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین نے ان پلاٹوں کو کرپشن میں استعمال کر کیسرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔#