خبرنامہ سندھ

ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت

کراچی:(ملت+اے پی پی) کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف کرپشن سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 462 اور 17 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریفرنسز کی مزید سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 جنوری تک ملتوی کردی۔ ریفرنسز میں ملزمان پر گیس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے، کھاد اسکینڈل، ٹرسٹ کی زمین کا غلط استعمال سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔