خبرنامہ سندھ

ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 13 مارچ تک جواب داخل کرنے کا حکم

کراچی (ملت + آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج جناب جسٹس آفتاب احمد کو رڑ پر مشتمل بینچ نے (479) ارب روپے کی کرپشن میں ملوث پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 13 مارچ تک جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا،ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت عالیہ سندھ میں درخواست ضمانت دائر کررکھی ہے ،جس کے فیصلے میں ججز نے اختلافات رائے دیتے ہوئے ایک جج نے ملزم کو رہا کرنے اور دوسرے نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ لکھا تھا،سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے تفصیلات جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی گئی۔