خبرنامہ سندھ

ڈکٹیشن قابل قبول نہیں،: فاروق ستار

کراچی: (اے پی پی) فاروق ستار ایم کیو ایم کے فیصلے پاکستان سے کرنے کیلئے پرعزم۔ متحدہ رہنما کا کہنا تھا لندن سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم میں آنے والوں کیلئے حلف کو بھی پارٹی آئین کا حصہ ماننے سے انکار کیا۔ متحدہ رہنما نے کہا قائد کی حیثیت کا آئین میں کوئی ذکر نہیں۔ فاروق ستار نے کہا متحدہ قائد کے اشتعال انگیز بیان پر حکومت کو آئین کے تحت کارروائی کا اختیار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نائن زیرو سمیت ایم کیو ایم کے دفاتر کھولے جائیں۔