خبرنامہ سندھ

ڈیفنس خیابان شہبازمیں فائرنگ، 2 پولیس اہلکارجاں بحق

کراچی: (اے پی پی) شہر قائد میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ خیابان شہباز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ انچارج شعبہ حادثات جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کار سواروں نے کی۔ دونوں پولیس اہلکارایک ڈاکٹر کی سکیورٹی پر معمور تھے۔ ڈاکٹر عزیز کے بھائی کو پہلے ہی قتل کیا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔