خبرنامہ سندھ

ڈیڑھ مہینے میں تقریبا دولاکھ ٹن کچرے کا ڈسپوزل،وسیم اختر

ڈیڑھ مہینے میں تقریبا دولاکھ ٹن کچرے کا ڈسپوزل، وسیم اختر
کراچی: (ملت آن لائن) میئرکراچی وسیم اختر نے ڈیڑھ مہینے کی قلیل مدت میں بلدیہ وسطی کی حدود سے دولاکھ ٹن کچرے کا بیک لاگ ختم کرنے پر چیئر مین ریحان ہاشمی اور بحریہ ٹاؤن کی بہترین کارکردگی ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس صفائی کے عمل کا تسلسل کسی صورت ٹوٹنا نہیں چاہئے اس کے لئے سب سے اہم بات عوام میں صفائی خصوصا اپنے محلے اور شہر کو صاف ستھرارکھنے کے لئے آگہی و شعور بیدارکیا جائے۔ اب عوام کو گھروں کا کچرا گلیوں اور نالوں میں پھینکنے کے بجائے تھیلوں میں بھر کر مقررہ جگہ پر پھینکنے کی عادت اپنانا ہوگی، دکانداروں کو اپنا کوڑا فٹ پاتھ کے بجائے ڈسٹ بِن میں ڈالنا ہوگا۔ وہ بحریہ ٹان کے تعاون سے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی مہم کے اختتام پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے منعقدہ تقریب اظہارِ تشکر کے شرکاسے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ریحان ہاشمی پر لازم ہے کہ وہ بلدیہ وسطی کو صاف شفاف رکھنے کے لئے خطیر رقم مختص کریں اور اس کے لئے بلدیہ وسطی کی آمدنی کے ذرائع میں اضافے کے ساتھ ساتھ مخیر اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اداروں اورافراد کا تعاون بھی حاصل کریں۔ اس موقع پر چئیر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ ٹان کے روحِ رواں ملک ریاض ، انکی ٹیم اور بلدیہ وسطی کے شعبہ سینی ٹیشن کے افسران و کارکنان اور تمام یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہ بلدیہ وسطی سے لاکھوں ٹن کچرے کا بیک لاگ صاف کرنا اور تنگ اور تاریک گلیوں میں برسوں سے جمع شدہ کچرے کا ڈھیر صاف کرنا آسان نہ تھا اگر یہ سب مل کر باہمی تعاون ، لگن اور محنت سے کام نہ کرتے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ جب تک ہمارے پرخلوص کرم فرماں کا تعاون جاری ہے ہمیں کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے اللہ کا شکر اداکیاکہ اس نے ایسے محبِ وطن اور پر خلوص اداروں اور افراد سے ہمیں نوازا۔ انہوں نے مئیر کراچی وسیم اختر کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ضلع وسطی سے کچرے کی صفائی کا قابلِ عمل اور فائدہ مند پروگرام پیش کیا۔۔ تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی عظیم فاروقی، جمال احمد،جی ایم بحریہ ٹان کمانڈر (ر) ذوالفقار میمن ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل آصف جان صدیقی ، آفاق سعید ، اور مختلف یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی شریک تھے۔ اس موقع پر بلدیہ وسطی میں ڈیڑھ ماہ کی صفائی مہم پر ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔ واضح رہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر اور بحریہ ٹان کے تعاون بلدیہ وسطی میں صفائی مہم اکتوبر ء سے شروع ہونے والی مہم کے دوران بلدیہ وسطی کے عملے اور دستیاب مشنری کے ساتھ بحریہ ٹان کی جانب سے فراہم کردہ افرادی قوت اورڈمپرز، لوڈرز اور دیگر مشنری کو استعمال میں لایاگیا ۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے میئرکراچی، بحریہ ٹان کے ذمہ داران اوربلدیہ وسطی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، منتخب یوسی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ، سینی ٹیشن افسران و کارکنان کو شیلڈ اور اسناد پیش کی گئیں۔