ڈیڑھ کروڑ مالیت کا 150 من گٹکا پکڑ لیا
کراچی:(ملت آن لائن) کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 150 من گٹکا پکڑ لیا جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ۔ پولیس کے مطابق گٹکا ایک فیکٹری کی آڑ میں تیار کیا جا رہا تھا ۔ گٹکے کی تیاری میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گٹکا تیاری کے بعد پورے سندھ میں فروخت کے لیئے بھیجا جاتا تھا۔