خبرنامہ سندھ

ڈی ایس پی فیض اللہ شگری کی نماز جنازہ ادا

کراچی: (ملت+اے پی پی) کراچی میں ڈی ایس پی فیض اللہ شگری کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے بھی شرکت کی ۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی فیض شگری کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی فیصل شگری کی میت کو کاندھا بھی دیا ۔