خبرنامہ سندھ

ڈی جی رینجرزکی سندھ ہائیکورٹ میں وکلا رہنماؤں سےملاقات

کوئٹہ:(آئی این پی) ڈی جی رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میں وکلاء رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں وکلا رہنماؤں سے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے گی۔منگل کوڈی جی رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میں وکلاء رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں وکلا رہنماؤں سے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی رینجرز نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے وکلاء سے اظہار تعزیت کیا، سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے گی اور وکلاء عدالتوں کی سیکیورٹی مزید موثر بنائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وکلاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔(خ م)