خبرنامہ سندھ

ڈی جی رینجرز کا نائن زیرو اور جناح گراؤنڈ کا دورہ

کراچی: (اے پی پی) پی آئی بی کالونی میں قائم متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی دفتر گھانچی ہال میں رینجرز نے پوچھ گچھ کی۔ دفتر میں موجود ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان، فاروق ستار سمیت الیکشن کی تیاری میں مصروف مئیر اور ڈپٹی مئیرز کے امیدواروں کی تلاشی بھی لی گئی جبکہ ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید اور آصف حسنین کو رینجرز ونگ میں طلب کرلیا گیا۔ دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے نائن زیرو اور جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔