خبرنامہ سندھ

کارکنان کو دیوارسےلگانےکا سلسلہ بند کیا جائے: عامرخان

کراچی: (اے پی پی) خورشید میمیوریل سیکریٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف چند دنوں میں جاری آپریشن میں تیزی آئی ہے ہمارے بیس کارکنان گرفتار کئے گئے ہیں۔ کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتایوں کے بعد اب رابطہ کمیٹی کے اراکین کے گھروں پر چھاپے مارے جارے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ اس آپریشن کے کپتان ہیں وہ ہمارے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کو رکوائیں ورنہ مہاجر عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا جا رہا ہے۔ مہاجر قوم کو دیوار سے لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔