خبرنامہ سندھ

کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) سی ٹی ڈی نے سائٹ کے علاقے ميں کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرخ جمال عرف سلمان عرف لمبا کو گرفتارکر ليا۔ ملزم فرخ جمال عرف سلمان لمبا کے خلاف متعدد مقدمات درج ہيں۔ ملزم سی ٹی ڈی کو قتل اور پولیس مقابلے کے کیسسز میں مطلوب تھا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایک دستی بم برآمد ہوا ہے۔ ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک پر بھی درج تھا۔ ملزم سے دیگر کیسسز میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔