خبرنامہ سندھ

کالعدم تحریک طالبان کے 5 کارندے گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) شہر قائد میں تخریب کاری کیلئے دہشت گرد دوبارہ منظم ہونے لگے۔ پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ملزموں کے قبضے سے 5 کلاشنکوف اور ڈیڑھ کلو باردوی مواد پکڑا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں نے پولیس کو بتایا کہ انکا گروپ سوات اور وانا کے کارندوں پر مشتمل تھا اور وہ تخریب کاری کے لیے کراچی میں منظم ہو رہے تھے۔ پولیس نے انسدداد ہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔