خبرنامہ سندھ

کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) سائیٹ ایریا باوانی چالی میں پولیس اور حساس ادارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران کالعدم جماعت کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، بارودی مواد، بال بیرنگ اور آوان بم برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشتگردوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔