خبرنامہ سندھ

کب حلف اٹھاﺅنگا مجھے بھی نہیں معلوم ،وسیم اختر

کراچی:(آئی این پی)کراچی کے نا مزد میئر وسیم اختر کا کہنا ہے حلف کب اٹھاوں گا،مجھے بھی نہیں معلوم کراچی کو پیرس بنانا بعد کی بات ہے پہلے کراچی کوصرف کراچی ہی بنادیں تو یہ ہی بڑی بات ہوگی۔ ایم کیوایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے آج نیوز کے پروگرام ڈائیلاگ ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کودیکھناچاہیے کہ کراچی کے سا تھ کتنی زیادتی ہورہی ہے شہر کراچی آج کوڑے کاڈھیر بناہوا ہے کراچی کو پیرس نہیں کراچی کو کراچی ہی بنادوں تو بڑی بات ہوگی ۔بلدیاتی اداروں کواختیارات کے حوالے سے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اختیارات کی منتقلی کامعاملہ لٹکارہی ہے مجھے خود نہیں پتہ کے حلف کب اٹھاونگا ۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کبھی ایسانہیں کہاکہ کراچی کوکسی ایک طبقے کے حوالے کردیاجائے مگر جو کراچی کی میں رہتا ہے یہاں کی سہولتیں استعمال کرتا ہے اسے ٹیکس ضرور دینا چاہیے۔