خبرنامہ سندھ

کراچی،اسٹریٹ کرمنلز سمیت5 گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سمیت مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گارڈن آفیسر سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 اور سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے رات گئے کارروائی کی اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ۔ شارع فیصل پر پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل اور منشیات فروشی میں ملوث ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔کراچی کے علاقے گارڈن ا?فیسر سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔