خبرنامہ سندھ

کراچی،اویس شاہ کا اغوا، وکلا کی ہڑتال

کراچی (آئی این پی) کراچی میں وکلا نے اویس شاہ کے اغوا اور ابراہیم ابڑو کی گرفتاری کے خلاف تین روزہ ہڑتال کے پہلے روز عدالتی امور کا بائیکاٹ کر دیا ، سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔ سندھ بار کونسل ، کراچی بار اور ملیر بار نے اویس شاہ کے اغوا اور ابراہیم ابڑو کی گرفتاری کے خلاف تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال کے پہلے دن وکلا نے سٹی کورٹ ، ملیر کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں کا وکلا نے بائیکاٹ کر دیا۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت پہنچنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔