خبرنامہ سندھ

کراچی،ایف آئی اے کی کارروائی، 11 افغانی گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے غیر قانونی طور پر مقیم گیارہ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شدگان پاکستان میں کئی بار غیر قانونی اور بغیر سفری دستاویز کے داخل ہوچکے ہیں ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔