خبرنامہ سندھ

کراچی،بجلی کے بریک ڈاؤن سے 72 انچ قطرکی لائن پھٹ گئی

کراچی (آئی این پی) دھابیجی پمپمنگ اسٹشن پر گزشتہ رات بجلی بریک ڈاؤن سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ، جس کے بعد کراچی کو 58 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی میں کمی آگئی۔ پائپ لائن پھٹنے سے نیشنل ہائی وے کے ایک حصے پر پانی جمع ہو گیا ۔ واٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کے لئے واٹر بورڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، مرمت کا کام مکمل ہونے میں دو دن لگیں گے۔ پائپ لائن پھٹنے شہر کو58 ایم جی ڈی پانی کم فراہم ہوا جس کے باعث لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی اور محمود کیعلاقوں کے مکینوں کو میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔