خبرنامہ سندھ

کراچی،بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھریلو تنازع پرفائرنگ، 2 بھائی جاں بحق، بھابھی زخمی

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے بھائی جاں بحق جبکہ بھابھی زخمی ہوگئی۔ ملزم نے بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔ گلستان جوہر میں شیشے کیفے پر چھاپے کے دوران تیرہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کلفٹن میں مبینہ مقابلہ میں ملزم گرفتارکرلیا گیا ۔بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت محمد جان اور محمد زمان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔ محمد جان نے بھائی محمد زمان اور بھابھی ناہید پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد محمد جان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ دوسری جانب کلفٹن کے علاقے میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ادھر گلستان جوہرمیں پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران تیرہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔