خبرنامہ سندھ

کراچی،بلدیہ ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو پولیس کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزمان جنت گل، سعید اور دانش کے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔