خبرنامہ سندھ

کراچی،تین ہٹی میں پولیس کی کارروائی، ڈکیت گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (مملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے تین ہٹی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیت کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا‘ ملزم بینک ڈکیتی کے دو مقدمات میں مفرور تھا۔ جمعہ کو پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے تین ہٹی میں پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بینک ڈکیتی کے دو مقدمات میں مفرور تھا ملزم نے کورنگی اور عوامی کالونی میں بینک لوٹے۔