خبرنامہ سندھ

کراچی،دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، دھماکے میں 600 گرام بارود استعمال ہوا

کراچی (ملت + آئی این پی )کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ہونے والے دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ دستی بم میں 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ لیاقت آباد ایف سی ایریا میں ہونے والے دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دستی بم دیسی ساختہ تھا اور بم میں 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جو موٹر سائکل پر سوار تھے اور سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے دہشت گرد نے امام بارگاہ کی بائیں جانب سے بم اندر پھینکا۔ دستی بم امام بارگاہ کے صحن میں گرا جس سے امام بارگارہ سے باہر نکلنے والی خواتین اور بچے نشانہ بنے۔