خبرنامہ سندھ

کراچی،رشوت نہ دینے پر پولیس کا دو بھائیوں پر مبینہ تشدد

کراچی: (آئی این پی )کراچی میں پولیس کی جانب سے شہریوں پر مبینہ تشدد کا انکشاف ہوا ۔ گولیمار سے دو بھائیوں کو حراست میں لیکر ان سے رشوت طلب کی گئی تھی تاہم رقم نہ دینے پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جمشید کوارٹر کرائم برانچ کے اہلکاروں پر شہری نے الزام لگایا کہ پولیس نے گولیمار میں گھر پر چھاپہ مار کر مجھے اور میرے بھائی کو حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا گیا جہاں پولیس نے رہائی کیلئے 3 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ رقم نہ دینے پر پولیس اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔