خبرنامہ سندھ

کراچی،رینجرز کی کارروائی، جعلی شناختی کارڈز،پاسپورٹ بنانے والا گروہ گرفتار

کراچی:(آئی این پی) رینجرز نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈز،پاسپورٹ بنانے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،چار رکنی گروہ افغان،بنگالی،برمی باشندوں کو جعلی پاسپورٹ بنا کر دیتے تھے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو رینجر نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈز،پاسپورٹ بنانے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،چار رکنی گروہ برمی باشندوں کو افغان،بنگالی،برمہ کے جعلی پاسپورٹ بنا کر دیتے تھے،چار رکنی گروہ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیاگیا،پولیس نے نہ معلوم مقام پر منتقل کرکے تفیش شروع کر دی ہے۔(خ م)