خبرنامہ سندھ

کراچی،سولجربازارسےگینگ وارکا اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (آئی این پی) کراچی پولیس نے نجی ہسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق غفاز زکری گروپ سے ہیں۔ سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے نجی اسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا اہم ملزم بہرام بلوچ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بہرام بلوچ کا تعلق گینگ وار کے غفار زکری گروپ سے ہے۔ ملزم گزشتہ روز مخالف گروپ کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا جبکہ اس کا ایک ساتھی زاہد بلوچ حملے میں مارا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق بہرام بلوچ قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم نے پولیس سے بچنے کے لئے اسپتال میں اپنا نام بلال بلوچ لکھوارکھا تھا۔