خبرنامہ سندھ

کراچی،سکول وین اور مسافر بس میں تصادم، ایک جاں بحق، 5بچے زخمی

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے ملیر پندرہ میں سکول وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں وین ڈرائیور جاں بحق جبکہ پانچ بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق ملیر پل پر تیز رفتار مسافر بس اور سکول وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور اور پانچ بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وین ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جس کی شناخت غلام طاہر کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد ملیر پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔