خبرنامہ سندھ

کراچی،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ شہر قائد میں خاک وخون کا کھیل جاری ۔ پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جرائم پیشہ گروہوں کی آپس کی لڑائی کا شاخسانہ ہے۔ ادھر کورنگی کراسنگ کے قریب سے نامعلوم خاتون کی ایک ہفتہ پرانی لاش ملی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پراغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ بلدیہ ٹاؤن میں بھی مکان سے ایک شخص کی چار روز پرانی لاش ملی۔ مقتول کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔