کراچی(آئی این پی )کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ابوالحسن الصفہانی روڈ کے قریب واقع بخش گوٹھ میں گھر سے 28سالہ زاہدہ کی لاش ملی ۔ مبینہ ٹاون تھانہ پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر پر وار کرکے قتل کیا گیا ۔ ادھر لانڈھی زمانہ آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے 60 سالہ عبدالرحمان جاں بحق ہوگئے۔