خبرنامہ سندھ

کراچی،فیصل ایئربیس کے اطراف سرچ آپریشن ، تین افغان شہریوں سمیت پانچ افراد گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں فیصل ایئربیس کے اطراف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران تین افغان شہریوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پیر کو کراچی میں فیصل ایئربیس کے اطراف پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران تینا فغان شہریوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز سمیت ڈکیتیوں کی تعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ افغان شہریوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ (ن غ)