خبرنامہ سندھ

کراچی،فیکٹری میں دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق،لوٹ مار میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی )کراچی کے علاقے کورنگی میں فیکٹری میں دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دوسری طرف نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے لوٹ مار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا 25 سالہ اشفاق چمڑا چورنگی کے قریب فیکٹری میں کام کرتا تھا ،کام کے دوران وہ فیکٹری کے بوائلر کی طرف گیا اور وہاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے گرفتار ملزم وزیر زادہ عادی مجرم ہے جس نے پیر آباد ،شاہراہ ،نورجہاں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں کی متعدد وارداتیں کی ہیں،ملزم کے قبضے سے اسلحہ موبائل فون اور موٹرسائیکل ملی ہے۔