خبرنامہ سندھ

کراچی،لیاری میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی، 1ہلاک،1زخمی

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ وار کا ایک کارندہ ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں پولیس رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک کارندہ مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق عزیز بلوچ گروپ سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے تاہم ہلاک ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔ ادھر لیاری کے ہی علاقے بغدادی میں پولیس سے مقابلے کے بعد گینگ وار کارندہ بھون زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ۔