خبرنامہ سندھ

کراچی،مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے صدر میں واقع مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ کراچی کے علاقے صدر میں واقع مارکیٹ گل سینٹر میں اچانک آگ بھرک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ آگ نے گل سینٹر پر واقع تین دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث عمارت کی دوسری منزل بھی متاثر ہوئی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ، دھواں بھرنے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔