خبرنامہ سندھ

کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیاں، ایک ملزم ہلاک، 2 گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ قائد آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت فضل باغی سے ہوئی ۔ ملزم جرائم کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ دوسری جانب گلشن اقبال اتوار بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی گلشن کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ۔