کراچی: (آئی این پی )کراچی میں ملیر کے علاقے سے پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی ۔ خاتون دس روز قبل لاپتہ ہوئی تھی۔ ملیر پریم ویلا میں مکان کے پانی کے ٹینک سے 43 سالہ خاتون کشور ناز کی لاش ملی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ 10 روز قبل تھانہ ملیر کینٹ میں درج کرائی گئی تھی۔ کشورناز 3 بیٹیوں سمیت 7 بچوں کی ماں تھیں۔ خاتون کے شوہر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے کے بعد بہت ڈھونڈا لیکن کچھ پتہ نہ چلا۔علاقہ مکینوں کی جانب سے بیوی کی لاش کی اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کشور ناز کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد خاتون کی ہلاکت کی وجہ سامنے آئے گی۔