خبرنامہ سندھ

کراچی،چاکیواڑہ سے متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 31 افراد گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری۔ چاکیواڑہ سے ملزم گرفتارجبکہ نیوکراچی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ چاکیواڑہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزم پولیس کو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔