خبرنامہ سندھ

کراچی،کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 2 افراد جاں بحق ، 3 شدید زخمی

کراچی (ملت + آئی این پی) ناتھا خان پل پر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہفتہ کو ناتھا خان پل پر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔