خبرنامہ سندھ

کراچی،کالعدم تنظیم اورسیاسی جماعت کے کارکنان سمیت 22افرادگرفتا ر

کراچی (آن لائن) شہرکے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں کالعدم تنظیم اورسیاسی جماعت کے کارکنان سمیت 22افراد کوحراست میں لے لیاگیا اسلحہ منشیات اوردیگر سامان برآمد،تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں لیاری،سنگولین،میراناکہ،آدم خان روڈ،موسی لین ،لی مارکیٹ جیل چیل چوک،لیاقت آبادسی ایریا،پی آئی بی کالونی،لائنزایریاجٹ لائن سمیت دیگر علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 27افراد کوحراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،باخبرذرائع نے بتایا کہ زیرحراست افراد کے قبضے سے منشیات برآمدہوئی ہے،اورزیرحراست افراد میں لیاری گینگ وارعزیربلوچ اوربابالاڈلہ کے کارندے سیاسی جماعت کے کارکنان اورکالعدم تحریک طالبان کے کارندے شامل ہیں،باخبرذرائع نے مزید بتایا کہ زیرحراست افراد میں جرائم پیشہ افراد بھی موجود ہیں جن کے خلاف شہرکے مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں مذکورہ کارروائی سے پولیس لاعلمی ظاہرکررہی ہے ادھربن قاسم ٹاؤن کے علاقے پیری میں کارروائی کرتے ہوئے 6جواریوں کوگرفتار کرکے داؤپرلگی رقم اورقمار بازی کاسامان برآمدکرلیاادھرلیاری میراناکہ اورسنگولین میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان رشیدمسلم اورفرید کوگرفتار کرکے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی ادھرکھارادر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے عدنان خان کوگرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 1500گرام چرس برآمدہوئی ہے ،ادھرسولجربازار میں سندھ ساؤتھ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر2افراد آصف علی اورارباز کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ۔#/s#